ضلع ننکانہ میں پولیس مقابلہ میں ملوث اشتہاری ڈکیت گینگ گلفام عرف گاما گینگ کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے حراست میں لے لیا گرفتار ملزمان سے نقدی ،موٹر سائیکلیں ،موبائل فونز برآمد 262

ضلع ننکانہ میں پولیس مقابلہ میں ملوث اشتہاری ڈکیت گینگ گلفام عرف گاما گینگ کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے حراست میں لے لیا گرفتار ملزمان سے نقدی ،موٹر سائیکلیں ،موبائل فونز برآمد

بیورو رپورٹ لاہور (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تحصیل فیروز والہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ گلفام عرف گاما گینگ کو گرفتار کر کے دو عدد موٹر سائیکل ،ایک لاکھ روپے نقد ،موبائل فون قبضے میں لے لیے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کے احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی فیروزوالہ سرکل عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا افضل ڈوگر نے پولیس پارٹی  کے ہمراہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلفام عرف گاما ڈکیت گینگ کے 3 ارکان جو کہ تھانہ مانگٹانوالہ ضلع ننکانہ کے پولیس مقابلہ مقدمہ میں اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیا دوران تفتیش گلفام عرف گاما ڈکیت گینگ نے ضلع ننکانہ اور ضلع ہذا میں بھی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ڈی ایس پی فیروزوالہ سرکل عمران عباس چدھڑنے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا محمد افضل ، انچارچ چوکی کوٹ نور شاہ وقاص مشتاق مع دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ٹیم کی خود نگرانی کی، ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اﷲ نے پولیس کی اس کاوش پر انہیں شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں