دنیا بھر کی طرح جرمنی میں بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ 444

دنیا بھر کی طرح جرمنی میں بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

رپورٹ جرمنی(مہوش خان ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دنیا بھر کی طرح جرمنی میں موجود سفارتخانے نے بھی یہاں کی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستان کا 75 واں یوم آزادی بھر پور طریقے سے منایا۔پاکستان ہاوس میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
اس کے بعد قائم مقام سفیر سارہ اعجاز نے صدر پاکستان عارف علوی اور فرسٹ سیکرٹری مبشر طاہر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔
۔
صدر اور وزیراعظم نے اپنے اپنے پیغامات میں پاکستان کو درپیش مسائل اور کئ دہائیوں سے درپیش چیلنجز کا ذکر کیا۔جن میں افغان مہاجرین اور کشمیر کا مسلہ سر فہرست ہیں۔
۔
سفیر پاکستان ڈاکٹر فیصل نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی اور پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر فیصل کی غیر موجودگی میں قائم مقام سفیر سارہ اعجاز نے پرچم کشائی کی۔

تقریب میں پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے پاکستان میں موجود ثقافتی ورثے کو بھی تصویری نمائش کے طور پر پیش کیا گیا۔
پاکستان ہاوس کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ہر طرف سبز اور سفید رنگ نمایاں تھا۔
۔تقریب میں سفارتخانے کے عملے، ان کے اہل خانہ اور پاکستانی و جرمن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جن میں حکومتی عہدیداران،پاکستانی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والے افراد،جرمنی میں تعلیم کی غرض سے آنے والے طلبہ ،برلن اور برلن سے باہر سے آئے صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
اور تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور جرمن کھانوں سے کی گئ.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں