برطانیہ کی فارن افیئرز اور ڈیفنس کمیٹیوں کے سربراہان سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 222

برطانیہ کی فارن افیئرز اور ڈیفنس کمیٹیوں کے سربراہان سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل اسلم بھٹہ نے کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی وفد نے وزیر خارجہ کو لندن آمد پر خوش آمدید کہا۔ تحریک انصاف برطانیہ کے عہدیداران نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکلوانے کیلئے وزیر خارجہ کی بھرپور کاوشوں کو سراہا۔ وفد نے کامیاب دورہ امریکہ پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے، برطانیہ کی فارن افیئرز اور ڈیفنس کمیٹیوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ہے، انہیں افغانستان کی صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں برطانیہ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ تحریک انصاف برطانیہ کے وفد نے وزیر خارجہ کو پارٹی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں