(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پاکستان کے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی نے عرب نیوز کو بتایا کہ 23 اکتوبر سے وزیراعظم عمران خاں سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے.
طاہر اشرفی نے کہا کہ ’وزیراعظم ریاض میں ہونے والے گرین مڈل ایسٹ انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس 25 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوگی.ان کے مطابق دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد اور دوسرے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کریں گے.طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب گرین اور کلین تعاون کے حوالے سے ایم او یوز پر دستخط کریں گے.
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے مئی میں بھی سعودی عرب کا تین روزہ کیا تھا.