Chairman Bilawal Bhutto Zardari extends condolences to PPP District Hyderabad 334

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اہم بیان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

حکومت کے کھوکھلے وعدے کاغذ کے ٹکڑے پر بھی لکھنے کے قابل نہیں ہیں ملک میں بڑھتی ہوئی ناامیدی کا سبب وہ شخص ہے، جس نے عوام کو 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا عوام کو درپیش مشکل معاشی حالات کے دوران، مجھے غریبوں کا احساس ہے وہ غریب ہم وطن جو شدید غربت، بیروزگاری اور اشیائے روزمرہ کی قیمتوں میں اضافے کا شکار ہیں سلیکٹڈ حکومت اور وزیراعظم اپنے امیر دوستوں سے فائدہ بٹورنے میں مصروف ہیں سلیکٹڈ حکومت اور اس کے وزیراعظم کو غریبوں کی بلکل بھی پرواہ نہیں ہے یہ سلیکٹڈ لوگ سمجھتے ہیں کہ شیلٹرز بناکر اور خوراک کی ٹرکیں نکال کر ملک کو چلایا جا سکتا ہے یہ لوگ کم آمدنی والے طبقے کو درپیش مسائل کو سمجھنے سے قاصر ہیں عام آدمی کے لیئے معاشی طور پر سنبھالنے اور اپنے بچوں کی پرورش کرنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے عمران خان کی بے رحم سلیکٹڈ حکومت نے ایک عام آدمی کے لیے اپنے بزرگوں کے لیے ادویات خریدنا بھی ناممکن بنا دیا لوگ اپنے بچوں کی سکول فیس کی ادائیگی کرنے سے لاچار ہیں اور اپنے بچوں کو دن میں دو بار کھانا نہیں کھلا پا رہے غذائیت کی کمی ایک علیل قوم کو تشکیل دے رہی ہے، کیونکہ بچوں کو نشوونما کے لیے مطلوبہ غذائیت حاصل نہیں مل رہی عوام کو ان لوگوں نے بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے، جنہوں نے ان کی بھبود کا وعدہ کیا تھا جتنا زیادہ عرصہ یہ ظالم و سلیکٹڈ حکومت اقتدار میں رہے گی، ملک کا مستقبل اندھیرا ہی نظر آئے گا قوم موجود حکومت کی نااہل اور ناقابل حکومت کا بوجھ اٹھا رہی ہے، جو ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی ہے سلیکٹڈ نے قوم کو درپیش اس سب سے بڑے چیلنج کی طرف آنکھیں بند کردیں ہیں، جو اشیائے خورد نوش کی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غربت کے باعث ہے ایسا نہیں چل سکتا، کیونکہ عوام بہتر کے مستحق ہیں پاکستان کے عوام ایک حقیقی جمہوری حکومت چاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں