داؤد خیل قومی اتحاد ضلع مانسہرہ کا اہم اجلاس، نئی کابینہ کا انتخاب
ریاض رپورٹ : عالم خان مہمند پی این نیوز ایچ ڈی
داؤد خیل قومی اتحاد ضلع مانسہرہ کا ایک اہم اجلاس سرپرستِ اعلیٰ حاجی نظیر کی زیرِ سرپرستی، حجرہ حاجی نظیر و ابو جنید میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد تنظیم کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور نئی قیادت کے ذریعے فلاحی و سماجی سرگرمیوں میں تیزی لانا تھا۔
اجلاس میں شریک تمام معزز اراکین نے ماضی کی تلخیوں اور غلطیوں کو پسِ پشت ڈال کر باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ ایک مضبوط اور متحرک تنظیم کے قیام پر اتفاق کیا۔ سرپرستِ اعلیٰ کی موجودگی میں متفقہ طور پر درج ذیل نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا:
• صدر: انور
• نائب صدر: ممتاز
• فنانس سیکرٹری: عبدالحکیم
• نائب سیکرٹری: ہلال فقیر
اس موقع پر قاری اکرام اللہ، قاری سعید، قاری فضل اللہ، محمد خان، عمر خان، مسعود خان، ابوبکر صدیق، صدر جدہ سٹی بشیر محمد، تاج محمد، ابو جنید فنانس سیکٹری سعودی عرب اور امیر حمزہ نے خصوصی شرکت کی اور نئی قیادت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قیادت میں یہ تبدیلی قوم کی فلاح و بہبود کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ سابقہ تجربات سے سبق سیکھتے ہوئے وقت کے تقاضوں کے مطابق مؤثر اور مثبت اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ قومی خدمت کا سفر پوری قوت کے ساتھ جاری رہے




