International International Press Freedom Conference to be held on August 8 under the auspices of International Association of Pakistani Journalists IAPJ 294

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کے زیراہتمام آن لائن بین الاقوامی آزادی صحافت کانفرنس 8 اگست کو منعقد ہوگی

جدہ سعودی عرب (امداد حسین لک نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا. جس کا مقصد اگست میں منعقد ہونے والی آن لائن بین الاقوامی آزادی صحافت کانفرنس کو حتمی شکل دینا تھا.
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت آئرلینڈ سے فنانس سیکرٹری وسیم بٹ نے حاصل کی. نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل ایاز محمود جبکہ صدارت جنوبی افریقہ سے مرکزی صدر شاھد چوھان نے کی. اجلاس میں امریکہ سے مرکزی سینئر نائب صدر خرم شہزاد، یوکے سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عرفان احمد فراز، جرمنی سے سینئر جوائنٹ سیکرٹری مہوش خان، سعودیہ سے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فہد کھوکھر، ہالینڈ سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی جاوید عظیمی و دیگر نے شرکت کی.
اجلاس میں تنظیم کو مزید منظم اور فعال کرنے کیلئے مشاورت کی گئی اور IAPJ کے زیراہتمام بین الاقوامی آزادی صحافت کانفرنس 8 اگست کو منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا. جس میں پاکستان کے نامور صحافی مجیب الرحمٰن شامی، اوریا مقبول جان، عاصمہ شیرازی و دیگر اہم شخصیات مہمان ہونگی. کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مختلف اداروں سے وابستہ پاکستانی صحافی شرکت کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں