(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
اینکر پرسن نعیم حفیظ کو ایس گروپ آف کالج کی فرنچائز خریدنے پر درس و تدریس سے وابستہ علمی شاہکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایم ڈی نعیم حفیظ نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کا کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں دیکھنا چاہتا ہوں ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کے لئے ہم سب کو ملکر وطن عزیز میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ہو گا تعلیم حاصل کرنا پاکستان کے ہر فرد کا حق ہے نعیم حفیط نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں رہ کر جس نظام تعلیم کو انتہائی باریک بینی سے پڑھا اور سمجھا ہے اس سے مزید بہتر نظام متعارف کروائیں گے جو کہ ملک پاکستان کو معاشی اور معاشرتی سطح پر بام عروج پر لے جائے گا ۔ سی ای او پرائم سٹار نیوز،جوائنٹ سیکرٹری پاک میڈیا جرنلسٹ فورم حسن بٹ ،میڈیا اینڈ ایڈورٹائزنگ ڈائریکٹر تھری برادرز سافٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ،چیئرمین پاک کشمیر میڈیا فورم اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ نے اپنی پوری ٹیم اور پاک نیوز پوائنٹ کی طرف سے اینکر پرسن نعیم حفیظ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔