(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
عوامی رائے کے آگے بندھ باندھنے کی کوشش کرتے ہیں اور عوامی رائے کا رخ زبردستی موڑنے کی کوشش کرتے ہیں اس سے نظام مسخ ہو جاتا ہےکسی بھی ریاست میں دفاع اور معیشت بنیادی ستون ہوتے ہیں۔ لیکن ان دونوں کا مظبوط ہونے کے لیے سیاسی استحکام کی ضرورت ہوتی جو کے ہمارے ملک میں نہیں ہے۔ معیشت تو تباہ ہو چکی ہے اس کے نتیجہ میں۔
اگر کسی پارٹی کو اعتماد ہوگا کے عوامی رائے ان کے ساتھ ہے تو شفاف الیکشن کروانے سے ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا جب یہ احساس ہو کے ہمارے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے تو اس کا کوئی بندو بست کر لیا جائےالیکٹرانک ووٹنگ مشین تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کا ذریعہ نکالنے کی کوشش ہے کیونکہ یہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے،روزانہ الیکشن کمیشن پر حکومت کی جانب سے حملہ ہوتا ہےمیں اس پراسیس کا حصہ رہا ہوں اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا نام پرویز خٹک نے دیا تھا