269

وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ کوٹ رادھا کشن میں ادا کر دی گئی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کرگئے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرداخلہ کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ ہوں، اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے.
وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔
شیخ رشید اپنے بھائی کے انتقال کے باجود اپنی زمہ داری اور قومی فریضہ نبھانے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ قومی اسمبلی میں پہنچے۔ اہم قانون سازی میں شامل ہوئے۔ تمام قوانین پاس کروا کے فوراً اپنے بھائی کے جنازے میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے اور نماز جنازہ میں شرکت کی۔
یقیناً شیخ رشید جیسے لوگ ہی اس ملک کے وہ لوگ ہیں جن کا جینا اور مرنا صرف پاکستان کے لیے ہیں۔ ہم شیخ رشید صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کے بھائی کی مغفرت کریں۔

وزیر داخلہ کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ کوٹ رادھا کشن میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین، ایم این اے راشد شفیع، سابق ضلعی ناظم لاہور میاں عامر، سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کی تدفین کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید جناز گاہ سے ڈی ایچ اے لاہور اپنی رہائش گاہ روانہ ہو گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں