وزیر اعظم پاکستان عمران خان جس ویژن کے ساتھ پاکستان کے لیے کام کر رہے ہیں تاریخ ان کو ہمیشہ یاد رکھے گی ---زبیر خان نیازی چیئرمین-- سی ایم پنجاب شکایت سیل 262

وزیر اعظم پاکستان عمران خان جس ویژن کے ساتھ پاکستان کے لیے کام کر رہے ہیں تاریخ ان کو ہمیشہ یاد رکھے گی -زبیر خان نیازی چیئرمین- سی ایم پنجاب شکایت سیل

بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) 

جس پودے کو ہم آج لگا رہے ہیں یہ آنے والی نسلوں کے لیے نہ صرف  صدقہ جاریہ ہے بلکہ  وزیر اعظم پاکستان  عمران خان کے اس ویژن سے پاکستانی قوم کے لیے روزگار کے بہتر مواقعے پیدا ہوں گئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان جس جزبے سے وطن عزیز پاکستان اور پاکستانی قوم کے لیے کام کر رہے ہیں تاریخ ان کو ہمیشہ یاد رکھے گی ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار شکایت سیل کے چیئرمین زبیر خان نیازی نے اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ میں شجرکاری مہم کی تقریب میں پودا لگانے کے بعد میڈیا نمائندوں  سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا سرسبز درخت نہ صرف ہمیں بہتر ماحول فراہم کرتے ہیں بلکہ گلوبل وارمنگ کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ضیاء الرحمن کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز ، ڈاکٹر سعدیہ اسلم ،وائس پرنسپل مسز فرح حمید نے شجر کاری مہم کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا موجودہ دور کی وباء کورونا وائرس کے علاج کے لیے سب سے زیادہ جس کی ضرورت پیش آئی وہ آکسیجن تھی اور درخت انسانی زندگی کے لیے نہ صرف آکسیجن مہیا کرتے ہیں بلکہ ماحول کو خوبصورت بنانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں ایک درخت چھتیس ننھے بچوں کے لیے آکسیجن فراہم کرتا ہے ڈاکٹر سعدیہ اسلم ،ہما ممتاز ،مسز نادیہ ،ڈاکٹر حمیرا ،مسز عائشہ منیر ،مائدہ وحید بھی شجر کاری تقریب میں موجود تھی اس موقع پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی ،سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں