ہیڈ مرالہ کلووال روڈ عرصہ دراز سے انتظامیہ کی غفلت،لاپرواہی اور عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے 283

ہیڈ مرالہ کلووال روڈ عرصہ دراز سے انتظامیہ کی غفلت،لاپرواہی اور عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے

(رپورٹ :کامران سلہری کوٹلی لوہاراں،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

سیالکوٹ انتظامیہ اور حلقہ پی پی 45اور این اے 72سے منتخب نمائندوں کی لاپرواہی روڈ مکمل طور پر تباہ و برباد ہوچکا ہے۔اس روڈسے عرصہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔منتخب نمائندے ایم پی اے رانا عبدالستارخاں،ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی اور بالخصوص حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والی دو بار معاون خصوصی رہنے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تعلق بھی اسی حلقہ سے ہے۔انہوں نے آج تک اس اہم روڈ کی حالت زار پر کوئی توجہ نہیں دی۔یادرہے کہ ہیڈمرالہ کلووال روڈ سیالکوٹ کے تمام روڈز میں سب سے زیادہ خراب روڈ میں شمار ہوتا ہے۔یہ روڈ سیالکوٹ ائیرپورٹ سے ملانے میں بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس روڈ کی حالت زار پر فوری توجہ نہ دی گئی تو ہم روڈ بلاک کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں