دوشنبے میں ’شنگھائی تعاون تنظیم‘ (ایس۔سی۔او) اور 'اجتماعی سلامتی سمجھوتہ تنظیم' (سی۔ایس۔ٹی۔او) کے سربراہی اجلاسوں کے انعقاد کے موقع پر روسی فیڈریشن، عوامی جمہوریہ چین، اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزرائے خارجہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر کی دوشنبے میں اجتماعی ملاقات 258

دوشنبے میں ’شنگھائی تعاون تنظیم‘ (ایس۔سی۔او) اور ‘اجتماعی سلامتی سمجھوتہ تنظیم’ (سی۔ایس۔ٹی۔او) کے سربراہی اجلاسوں کے انعقاد کے موقع پر روسی فیڈریشن، عوامی جمہوریہ چین، اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزرائے خارجہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر کی دوشنبے میں اجتماعی ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دوران ملاقات افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے خصوصی تبادلہ ء خیال ہوا شرکاء نے افغانستان اورمجموعی طور پر خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وزراء نے افغانستان میں قومی مفاہمت اور اجتماعیت کی حامل حکومت کی ضرورت پر زور دیا گیا جو ملک کی تمام نسلی وسیاسی قوتوں کے مفادات کو مدنظر رکھے۔ دوران ملاقات افغانستان کی موجودہ صورتحال اور لاحق خطرات، خاص طورپر دہشت گردی کے پھیلاو اور منشیات کی ترسیل سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ وزراء نے افغانستان میں انسانی اور سماجی ومعاشی پیچیدہ صورتحال اور خطے میں مہاجرین کی یلغار کے خطرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
شرکاء نے افغانستان میں پرامن زندگی کی واپسی اور معاشی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں