جدہ بیورو رپورٹ (امداد حیسن لک ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی وزارت سیاحت اور سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طور پر جدہ میں 27 اگست کو ”پاکستان نائٹ“ کااہتمام کررہی ہے۔جس میں پانچ ہزار پاکستانیوں اور انکے اہل خانہ کی شرکت کا اہتمام کیا گیا ہے۔منتظمین کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ”پاکستان نائٹ“ مین جدہ کے فنکاروں کی جانب سے موسیقی، جھولے،بچوں کیلئے کھیل، خواتین اور پاکستانی فیملیز کیلئے تفریحی اسٹالز،کھانے پینے کے اسٹالز کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیاگیا ہے۔ پاکستان نائٹ میں شرکت کے خواہش مندوں کیلئے ذیل میں تحریر ویب سائٹ جاری کی گئی ہے جہاں خواہش مند افراد اندراج کرکے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں
http://e-ticket.app/e/893/pakistani-night;?l=en
پاکستانی کمیونٹی نے حکومت سعودی عرب وزارت سیاحت اور سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ تارکین وطن کے لیئے بھی تفریح کے مواقع دے رہے ہیں۔ نیز تفصیلات کے مطابق پاکستان نائٹ کی طرح بھارتی نائٹ اور فلبائین نائٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔