(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
قائد حزب اختلاف پنجاب، مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف کی پارٹی سیکرٹریٹ میں پارٹی قیادت، اراکین پارلیمنٹ، عمائدین اور کارکنان سے ملاقاتیں، کنٹونمنٹ بلدیاتی الیکشن پر قائدین کو دلی مبارکباد، اہم تنظیمی، پارلیمانی، عوامی و سیاسی امور پر تبادلہء خیال، باہمی مشاورت سے اہم فیصلے اور تجاویز مرتب، کارکنان عہدیداران اور اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مبارکباد پر اظہار تشکر کیا۔