حافظ آبادپولیس کا ضلع بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاﺅن،20 بھکاری گرفتار، مقدمات درج 297

حافظ آبادپولیس کا ضلع بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاﺅن،20 بھکاری گرفتار، مقدمات درج

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

حافظ آباد کی مختلف سڑکوں ،شاہراہوں مارکیٹوں،ہسپتال ودیگر مقامات پر خواتین بچے ودیگر بھکارویوں نے یلغارکی ہوئی ہے۔ پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خاتمے کےلئے ضلع بھر میں کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 20بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ۔ ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کا کہنا ہے حافظ آباد پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری ہے۔شہر میں 80فیصد سے زائد بھکاری پیشہ ور ہیں۔عوام کے تعاون سے ہی گداگری جیسے ناسور کو معاشرے سے ختم کیا جا سکتا ہے۔شہری بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انھیں بھیک دینے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں