بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کاہنہ پولیس نے اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان نوید اکرم، بوٹا کو گرفتار کر لیا انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ قمر ساجد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپے کے دوران ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقد ،موٹر سائیکلیں، موبائلز فونز ،غیر قانونی اسلحہ برامد کیے گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے ملزمان گرفتار کرنے پر کاہنہ پولیس ٹیم کو شاباش معاشرے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی.