(رپورٹ : عالم خان مہمند ،ریاض سعودی عرب ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
جلسے میں گجر قوم کے علاوہ مختلف مکتب فکر اور مختلف قوموں کے نمائندگان نے بھر پور شرکت کی ۔پروگرام سینئر وائس چیئرمین گجریوتھ فورم سعودی عرب ملک جاوید خان کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی ملک رضا خان گجر تھے۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا.تلاوت پاک کی سعادتِ امانت دار نے حاصل کی۔پاکستان کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔پروگرام کا ایجنڈہ سابقہ چیف آرگنائزر گجر یوتھ فورم الخلیج شاہ زمین چوہان نے پیش کیا۔ گجر قوم کے ساتھ ساتھ مختلف قوموں اور مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے اشخاص نے جلسے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ملک جاوید خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے سب کی آمد کا شکریہ بھی ادا کیا۔نظامت کے فرائض سابقہ چیف آرگنائزر گجر یوتھ فورم الخلیج شاہ زمین چوہان اور موجودہ مرکزی جنرل سیکرٹری گجر یوتھ فورم سعودی عرب روزی خان نے سر انجام دی۔
قومی شاعر ملک فیروز خان وائس چیئرمین گجریوتھ فورم سعودی عرب نے اپنے شاعرانہ کلام سے محفل کو چار چاند لگائے۔
ڈپٹی جنرل سیکرٹری گجر یوتھ فورم سعودی عرب ینگ جنریشن حسین ذادہ خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملک رضا خان گجر یوتھ فورم میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے
ا مزید کہا کہ ہم جو آج فخر سے اپنے آپ کو گجر کہلواتے ہیں یہ ملک رضاخان گجر کی محنت کا پھل ہے،جلسے سے تقریر کرتے ہوئے چیف آرگنائزر گجر یوتھ فورم سعودی عرب ینگ جنریشن ماہر تعلیم انجینئر عبدالرحمن نے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا انہوں نے ملک رضاخان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک رضاخان ایک درویش صفت انسان ہے ہم سب کو چاہیئے کہ ملک صاحب کے کاندے سے کاندا ملا کر گجر یوتھ فورم کے نظریے کو برقرار رکھیں۔
سید بخت شیرعلی سابقہ صدر تحریک انصاف ریاض ریجن نے اپنے تقریر میں گجر قوم کے اتفاق اور اتحاد کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ گجر ایک بہادر اور مخلص قوم ہیں۔جس کا اندازہ آج اس جلسے سے لگایا جاتا ہیں کہ سینکڑوں کی تعداد میں گجر قوم کے نوجوانوں نے دیارغیر میں اپنے قائد کے استقبال کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔
مزید کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہر محاذ پر آواز اٹھاتا ہوں اوراگر گجر قوم کے کسی فرد کو آدہی رات کو میری ضرورت پڑھے تو میں حاضر ہوگا۔عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر آدم خان نے اپنے تقریر کی دوران گجر قوم کی یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں گجر یوتھ فورم سعودی عرب کا مشکور ہوں جنہوں نے پروقار پروگرام کا انعقاد کیا۔
جمیعت علمائے اسلام ریاض ریجن کے جنرل سیکرٹری حاجی ممتاز نے اپنے تقریر میں گجر قوم کے اتفاق اور اتحاد کو سراہا اور مزید کہا کہ دیار غیر میں مختلف تنظیموں کے زریعے ہمیں مختلف قوموں کے اتحاد کے ضرورت ہیں۔۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ضمیر خان نے اوورسیز کا دل جیت لیا انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب میں کمائی کے غرض سے نہیں آیا بلکہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کے غرض سے آیا ہوں ۔ مزید کہا کہ آپ لوگوں کو جس محاذ پر میرے ضرورت ہو میں حاضر ہوگا۔سماجی شخصیت شارخ خان نے اپنے تقریر کی دوران پاکستانی سفارتخانے پر زور دیا کہ۔سفارہ پاکستان اوورسیز کے حق کیلیے اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔میڈیا انچارج الیاس رحیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب میں مختلف پروگرامات کو عرصہ دراز سے کوریج کررہاہوں مگر گجر قوم جتنے محبت وطن ہیں اتنی محبت وطن عزیز اور قوم کیلیے کسی میں آج تک نہیں دیکھی،سادات قومی تنظیم ریاض کے سرپرست اعلی حاجی فضل واحد نے گجر قوم اور گجر یوتھ فورم سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گجر قوم کو بہت قریب سے دیکھا ہے یہ ایک محب وطن قوم ہیں۔
پروگرام کے درمیان میں رہنما گجر یوتھ فورم شاہ زمین چوہان نے مرکزی قیادت گجر یوتھ فورم پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور عبدالحمید بابا جی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ گجر یوتھ فورم پاکستان کا سرپرستی ایک مخلص قیادت کے ہاتھوں میں ہیں۔اسلئے تنظیم دن دگنی اور رات جگنی ترقی کے راستے پر گامزن ہیں مرکزی چیرمین گجر یوتھ فورم پاکستان افتخار احمد برسا اور مرکزی چیف آرگنائزر گجر یوتھ فورم پاکستان محترم سہیل مہدی اور ان کی پوری ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گجر یوتھ فورم پاکستان کے مرکزی قیادت قوم کو ایمانداری سے لیڈ کررہے ہیں۔ بانی گجر یوتھ فورم ڈاکٹر شفیق احمد کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ عبدالحمید بابا جی کے بعد آگر ڈاکٹر شفیق کا ذکر نہ کیا جائے تو یہ ظلم ہوگا۔کے پی کے میں ڈاکٹر صاحب نے سب سے پہلے گجر یوتھ فورم کو متعارف کرایا،ماموند قوم سے تعلق رکھنے والے (ماموند قومی تڑون) کے جنرل سیکرٹری واحد آفغان نے اپنے تقریر میں گجر قوم کے محبتوں کو سراہا۔
مرکزی جنرل سیکرٹری گجر یوتھ فورم سعودی عرب روزی خان نے آنے والے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں گجر قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور بڑی ذمہ داری کیساتھ مجھے نامزد کیا
آخر میں مہمان خصوصی سینئر وائس چیئرمین گجریوتھ فورم پاکستان ملک رضاخان گجر نے گجر یوتھ فورم سعودی عرب اور مختلف قوموں سے تعلّق رکھنے والے معتبر شخصیات کا شکریہ ادا کیا،کہ انہوں نے مختصر وقت میں ان کا ایک شاندار استقبال کیا۔ مزید کہا کہ یہ محترم چوہدری عبدالحمید بابا جی کا خواب تھا جو آج گجر قوم کے نوجوانوں میں بڑھتا جارہا ہے، گجر ایک مارشل قوم ہیں۔یہ دنیا کے 50٪ سے زیادہ ممالک میں پائی جاتی ہے۔
تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ دوسری قوموں کے بچوں کو بھی تعلیم یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،
انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ گجر یوتھ فورم کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم دوسرے قوموں سے الگ راستہ اختیار کریں ہمارا مقصد سب قوموں کو مساوات کے راستے پر گامزن کرنا ہیں اور آج یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس جلسے میں سب قوموں کی نمائندگی موجود ہے
گجر یوتھ فورم پاکستان کی مرکزی قیادت نے گجر یوتھ فورم پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا کہ ان کے پلیٹ فارم سے آج سرزمین عرب میں گجر قوم اکھٹے ہوتے جارہے ہیں۔
سعودی عرب میں مختلف قومی تنظیمات کو پیغام دیا کہ سب قوموں کی تنظیموں کو چاہیئے کہ آپس میں تعلقات بڑھاکر قوم اور ملک کیلئے آپنا کردار ادا کریں، سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ہم پر لازم ہے کہ اس ملک کے قانون کی پاسداری کریں اور اپنے وطن عزیز پر کسی قسم کا داغ نہ آنے دیں،آخر میں انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گجر یوتھ فورم کے تحت مختلف پروگرامات آرینج کرونگا۔
پروگرام کے اختتامی وقت میں بانی گجر یوتھ فورم سعودی عرب اور سابقہ چیرمین ملک موسی خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ،اتفاق اور اتحاد پر زور دیا،مقررین میں اسرار گجر۔فرہادصباون۔الف ذادہ بنیری۔عمرزیب خان۔نوشیروان۔گل شیر گجر۔یوسف خان۔لال زادہ۔عجب خان۔قومی شاعر رشید احمد توحیدی۔ملک امیررحمان چوہان۔پرویز خان بھی شامل تھے.
985