یوم الوطنی سعودی عرب کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا اہم پیغام۔ 520

سعودی حکومت کی جانب سے بڑی خوشخبری

(رپورٹ عالم خان مہمند،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
سعودی عرب نے اتوار 17 اکتوبر سے کورونا ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اجتماعات کی اجازت دی جائے گی اور کورونا ویکسین کی دونو ں خوراکیں لینے والوں کے لیے ماسک پہننے کی کچھ پابندیاں ختم ہوں گی۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ کھلے مقامات پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کے لیے اب ماسک کی پابندی لازمی نہیں ہوگی تاہم  ان بند مقامات میں ماسک کی پابندی کرنا ہوگی جہاں توکلنا ٹریسنگ ایپ مانیٹرنگ نہیں کررہی۔سماجی فاصلے کے ضوابط کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔عوامی مقامات، ٹرانسپورٹ، ریستوران، سنیما گھروں اور دیگر اجتماعات میں توکلنا ایپ کی پابندی کے ساتھ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے لوگوں کے لیے پوری گنجائش کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ پوری گنجائش کے مطابق کام کریں گی۔ زائرین جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں وہ ماسک کی پابندی اورعمرہ ٹریکنگ ایپ استعمال کرتے ہوئے داخل ہو سکیں گے۔ کارکنوں کو بھی ماسک کی پابندی کرنا ہوگی۔شادی ہالوں میں ہونے والی تقاریب میں بھی اب تعداد کی کوئی پابندی نہیں ہو گی تاہم اس میں شریک افراد کو ماسک سمیت باقی احتیاطی تداابیر پر عمل کرنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں