عمرہ زائرین کے لئے خوشخبری وزارت حج ہر ملک کے لئے مختص کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے.وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح. 342

عمرہ زائرین کے لئے خوشخبری وزارت حج ہر ملک کے لئے مختص کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے.وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح.

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے قبل طے شدہ کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح نے عرب جریدے سے انٹرویو میں کہا کہ زائرین کی میزبانی کے لئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں وزارت حج کو نئے عمرہ سیزن کے آغاز سے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا.
ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا کہ وزارت حج ہر ملک کے لئے مختص کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور کرونا سے قبل کی صورتحال بحال ہونے کی صورت میں ہمیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا
المداح نے بتایا کہ وزارت حج شعائر’ اور ایتمارنا ایپلی کیشنز کو اپ ڈیٹ رکھ رہی ہے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت بروقت میسر ہو وزارت حج کی شعائر ایپلی کیشن حالیہ حج کے دوران بہت کامیاب رہی اس میں عازمین کی شناخت،صحت اور دیگر سہولیات کے بارے میں مکمل معلومات محفوظ ہوتی ہیں.اس ایپلی کیشن کی مدد سے عازمین کو رہائش سے روانگی کے اوقات اور جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں آگاہ رکھا جاتا ہے اور عازمین اپنا کھانے کا مینو بھی ایپلی کیشن پر منتخب کر سکتے ہیں اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے سے حکام عازمین کو کسی بھی تبدیلی کی صورت میں بروقت الرٹ بھی فراہم کر سکتے ہیں. اب اگلے مرحلے میں شعائر سمارٹ کارڈ ایپ کو عمرہ زائرین کو بھی فراہم کیا جائے گا جسے وہ ڈیجیٹل شناخت کے طور پر استعمال کر سکیں گے شعائر ایپ عمرہ سروس کمپنیوں کی جانب سے ویزہ لے کر آنے والے زائرین کےلئے فی الحال دستیاب نہیں ہے.
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دوسال سے سعودی حکومت نے حج اور عمرے کے لیے زائرین کی تعداد کو انتہائی محدود کررکھا ہے رواں سال بھی بیشترمسلمان ممالک کے زائرین کو جج کے لیے ویزے جاری نہیں کیئے گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں