(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ایک انٹرنیشنل نیوزایجنسی کے مطابق 18سالہ ایما میک نامی لڑکی نے یہ واقعہ اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ em_mac11 پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سنایا ہے۔ایما نے کہا ہے کہ میری سہیلی کو اپنے بوائے فرینڈ پر شبہ تھا، کیونکہ وہ اسے کسی صورت اپنے فون کے قریب نہ پھٹکنے دیتا تھا۔ اس پر میری سہیلی نے مجھے اس سے سوشل میڈیا پر رابطہ کرنے کو کہا تاکہ ٹیسٹ کیا جا سکے کہ وہ وفا شعار ہے یا بے وفا۔ میں نے فیس بک پر اس لڑکے کو ایک میسج بھیجا جس میں میں نے اس کی کچھ تعریف کی تھی۔ میرے اس میسج کے جواب میں اس نے کہا کہ ”بہت شکریہ”، مگر میں اس وقت کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلق میں ہوں.
ایما بتاتی ہے کہ میں نے اسے کچھ باتوں میں لگا کر پوچھا کہ وہ کون خوش نصیب ہے جس کے ساتھ تم تعلق میں ہو، تو اس نے مجھے ایک تصویر بھیج دی جس میں اس کے ساتھ ایک لڑکی موجود تھی۔ یہ لڑکی میری سہیلی نہیں تھی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ یہ لڑکی کون ہے تو وہ بولا کہ یہ میری منگیتر ہے۔میری سہیلی تو سوچ رہی تھی کہ اس کے بوائے فرینڈ نے شاید کسی دوسری لڑکی کے ساتھ تعلق قائم کر رکھا ہے مگر وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ درحقیقت دوسری کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود تھی، جبکہ پہلی لڑکی تو وہ تھی جس کے ساتھ اس کی منگنی ہو چکی تھی.