216

جرمن سفیر برن ہارڈ سٹیفن کی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اپوزیشن لیڈر کا پاک جرمن تعلقات میں کلیدی کردار ہے، حمزہ شہباز ایک مظبوط شخصیت کے حامل سیاستدان کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، ملک میں جمہوری نظام اور سیاسی قیادت تشدد اور عدم برداشت کے سامنے ایک بند کی سی حیثیت رکھتا ہے، ملک کو اس وقت معاشی ، سیکورٹی ، خارجہ ، پارلیمانی فورمز کی بے توقیری ، پولرائزیشن اور مشکل صورت حال کو سنبھالنے کا شدید بحران کا سامنا ہے، حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں نیشنل ایکشن پلان پر کامیابی سے عملدرآمد ہونے کا بھی ذکر کیا عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ ن کا واحد سیاسی ایجنڈا ہے اور اگلے انتخابات میں مینڈیٹ ملنے کا بعد بھی اسی پر کاربند رہیں گے،صاف شفاف انتخابات اور سب کے لئے برابری کا مقابلہ کرنے کے لئے سیاسی مواقع ہی عوام کا جمہوریت پر یقین بحال کر سکتے ہیں اس سے ایک نئی امنگ بھی پیدا ہو گی،مسلم لیگ ن انتخابات کی تیاری کر رہی ہے اور اس ضمن میں اپنے ورکرز کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے ، جرمن سفیر کو بتایا کہ تاریخی مہنگائی، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے حکومت کا اداروں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مخاصمانہ طرز عمل ملک کو درست سمت میں لے جانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں