An introductory program was organized by Generalists Association of Pakistan Saudi Arabia in Riyadh 255

جنرلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان سعودی عرب نے ریاض میں ایک تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا

(ریاض رپورٹ عالم خان ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)
جنرلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان سعودی عرب نے ریاض میں ایک تعارفی پروگرام منعقد کیا پروگرام میں جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان سعودی عرب کے عہدے داران کو نوٹیفکیشن دیئے گئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت قرآن پاک عابد شمون چاند نے ادا کی اور نعت رسول مقبول کی بھی سعادت حاصل کی تقریب کی صدارت چیف آرگنائزر سعودی عرب کامران ملک کے زیر صدارت منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ویلفیئر اتاشی پاکستان امبیسی ریاض نوید افضال تھے تقریب کی مہمان اعزازی دمام سے آئی ہوئی معروف میڈیا پرسن جویریہ اسد تھی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عروج اصغر صاحبہ نے ادا کیے جنرلسٹ اسوسی ایشن پاکستان کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے اپنا منشور پیش کیا اور پاکستان کی پوری ٹیم کا تعارف کروایا جس کے صدر معروف صحافی مجیب الرحمن شامی ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی عابد شمون چاند کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا انشاء اللہ ہم سب مل کے اس تنظیم کو آگے لے کے جائیں گے اور نئے آنے والے صحافی حضرات کو باقاعدہ اس میں شامل کیا جائے گا میں آپ لوگوں کو یہ یقین دلاتا ہوں ہم نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے اور آگے بھی ہم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان اعزازی جویریہ اسد کا کہنا تھا کہ جنرل ایسوسی ایشن سعودی عرب میں ایک نیا اضافہ ہے انشاءاللہ ہم سب اس کو آگے لے کے جائیں گے میں آپ سب کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ لوگوں نے مجھے اتنی عزت دی دیگر خطاب کرنے والوں میں میڈیا پرسن خرم خان کا کہنا تھا ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم سب مل کے اپنے قلم کے ذریعے سچ کی آواز بلند کریں اور مثبت صحافت کریں تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان امبیسی ریاض نوید افضال کا کہنا تھا آج اپنے تمام صحافی بھائیوں کو اکٹھا دیکھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے میری دعائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ہمارا ہمیشہ آپ کے ساتھ تعاون رہے گا تقریب کے آخر میں چیف آرگنائزر سعودی عرب ملک کامران کا کہنا تھا میں سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اللہ تعالی نے مجھے اس قابل سمجھا اور انشاءاللہ آپ سب دوستوں کے تعاون سے ہم دیار غیر میں رہتے ہوئے اپنے قلم کے ذریعے اپنی تمام پاکستانی کمونٹی کی خدمت کریں گے پروگرام میں سعودی عرب کے عہدے داروں میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کئے گئے سعودی عرب کے صدر کا نوٹیفکیشن امتیاز احمد نائب صدر مس عروج اصغر جنرل سیکرٹری عابد شمون جان انفارمیشن سیکرٹری مس شاہین جاوید ریاض ریجن کا صدر وسیم خان نائب صدر عمر بلال جنرل سیکرٹری خرم خان انفارمیشن سیکرٹری بابر ملک دمام ریجن کی صدر مس جویریہ اسد جدہ ریجن صدر مس مریم شاہد نائب صدر خانزادہ خان اور سعودی عرب کی میڈیا ہیڈ مس فرا زاہد کو نوٹیفکیشن دیے گئے اور تمام عہدے داران نے چیف آرگنائزر سعودی عرب کامران ملک کا شکریہ ادا کیا تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں کو پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا

Generalists Association of Pakistan Saudi Arabia
جنرلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان سعودی عرب نے ریاض میں ایک تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں