اے وی ایل سی پولیس کی کراچی میں مو ٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف مزید کاروائیاں 255

اے وی ایل سی پولیس کی کراچی میں مو ٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف مزید کاروائیاں

سٹاف رپورٹ ,تازہ اخبار ,پاک نیوز پوائنٹ)
پانچ (05) مو ٹر سا ئیکل لفٹرز/ اسٹریٹ کرمنل ملزمان گرفتار، چار (04) سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں اور ایک پستول بر آمد، ایس ایس پی اے وی ایل سی
ملزمان میں احمد عرف دیدار ولد سکندر، نادر ولد اوخان,قادرولد شفیق، ساجد ولد اجمل، شبیر ولد داد محمدشامل ہیں،
ملزمان عا دی جرائم پیشہ اور مو ٹر سا ئیکل چوری کی متعددوارداتوں میں پو لیس کو مطلوب ہیں،
ملزمان چوری اور چھینی ہو ئی مو ٹر سا ئیکلیں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے لئے استعمال کر تے ہیں،
ملزمان سر قہ شدہ مو ٹر سا ئیکل اپنے استعمال کے علاوہ حب (بلوچستان) میں بھی فروخت کرتے ہیں،
ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سا ئیکل نمبرKIK-0297 سپر پا ور 70 تھانہ پیر آباد سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر238/2021 ہے،
ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سا ئیکل نمبرKKE-6188 یونیک 70 تھانہ مدینہ کا لو نی سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر317/2021 ہے،
ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سا ئیکل نمبرKNE-9169 سپر پا ور70 تھانہ زمان ٹا ؤن سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر771/2021 ہے.
ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سا ئیکل نمبرKLG-5320 یو نا ئٹیڈ 125 تھانہ زمان ٹا ؤن سے چھینی گئی ہے جو کی زیر دفعہ 550 ض ف قبضہ پو لیس میں لی گئی ہے.
ملزمان سے برآمد شدہ پستول کا مقدمہ الزام نمبر485/2021 بجرم دفعہ 23 (i)/A تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج ہے.
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری او رمزید گاڑیوں کی بر آمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں