اکتوبر کی کونسی تاریخ سے کونسے افراد عمرہ کر سکیں گے 350

اکتوبر کی کونسی تاریخ سے کونسے افراد عمرہ کر سکیں گے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صرف وہی افراد عمرہ کر سکیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں فیصلے کا اطلاق اتوار 10 اکتوبر کو شام 6 بجے سے ہوگا.
جن لوگوں نے پہلے سے عمرہ کے لیے اجازت نامے اور تاریخیں لے رکھی ہیں انہیں اپنے عمرہ کی تاریخ سے48 گھنٹے قبل کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لازمی لگوانا ہو گی بصورت دیگر ان کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا جا ئے گا.
وزارت حج وعمرہ نے شہریوں سے جلد از جلد ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں وبائی امراض کی صورت حال میں پیش رفت کے مطابق وبا سے متعلق تمام احتیاطی اورحفاظتی اقدامات کے جاتے ہیں اور یہ مملکت کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے مسلسل تشخیص سے مشروط ہیں.
اجازت دی جائے گی جنہوں نے مملکت میں منظورشدہ کرونا وائرس کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں نیز جن لوگوں کو ویکسین لگوانے سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے، ان کے نام وزارت صحت کی ’’توکلنا” ایپلی کیشن پر ظاہر ہونے چاہییں.
وزارت نے سرکاری پریس ایجنسی کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام میں مناسکِ عمرہ اور نمازیں ادا کرنے اورمدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں داخلے کے اجازت ناموں کے اجراء پرنئی پابندی عاید کردی گئی ہے.
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی بہتر صورتحال کے بعد سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے معتمرین کی تعداد 1 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خانہ کعبہ میں یومیہ 60 ہزار نمازیوں کو عبادت کی اجازت دی گئی ہے.
ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے 70 برس سے زائد عمر والوں کو بھی عمرے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح 17 اور 18 سالہ مقامی نوجوان بھی ویکسین لگوانے کے بعد عمرہ کرسکیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں