277

وادی لیپا کے جملہ تعلیمی اداروں میں سے ر یڈ فاؤنڈیشن سکول کالج نے اپنی شاندار روایات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی طلباء،طالبات نے میدان مار لیا،

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
میرپور بورڈ کی پہلی 20 پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں ریڈ فاؤنڈیشن کے طلباء و طالبات بھی شامل ہوگئے، گزشتہ روز کالج کے وسیع میدان میں تقریب تقسیم انعامات کا بہت بڑا اجتماع، تقریب میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ اسی ادارہ میں زیر تعلیم 15 خوش نصیب طلباء و طالبات نےر قآن پاک حفظ کرنے کا بھی اعزاز حاصل کر لیا، تقریب اجتماع کی شکل اختیار کر گئی، جس کی صدارت ادارہ کے پرنسپل فاروق عباسی نے کی، اجتماع میں سابق امیدوار اسمبلی پیپلزپارٹی کے رہنماء شوکت جاوید میر، اسسٹنٹ کمشنر لیپا احمد سبحانی، ریجنل منیجر حمید اللہ خان، ڈپٹی منیجر ساجد حسین اعوان، انجمن تاجران کے سرپرست صدیق شیخ، مسلم ہینڈ کالج کے پرنسپل تنویر بخاری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے صدر معلم عبدالرشید مغل کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اساتذہ کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا، طلباء و طالبات نے تقریری مقابلوں، کلام اقبال کے علاوہ علاقائی گیت پیش کرکے زبردست داد حاصل کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کی تجویز پر پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن اور اساتذہ کرام کو کھڑے ہو کر اجتماع میں شریک سینکڑوں شرکاء، والدین، طلباء، طالبات، عمائدین علاقہ اور معزز مہمان گرامی نے کھڑے ہو کر سلوٹ کیا اور انکی کارکردگی کو آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ قرار دیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے کہا دنیا حصول علم،تحقیق، سائنسی ترقی کی بناء پر انسان چاندپر بستیاں بنا چکا ہے،دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بناء پر معلومات جتنی سہل ہو چکی ہیں اس کا ماضی میں کوئی تصور نہیں، ریڈ فاؤنڈیشن نے آزاد کشمیر بھر میں بالعموم اور وادی لیپا میں بالخصوص علم کی شمع روشن کرکے گمراہی، بدتہذیبی، جہالیت کی دلدل میں دھنسنے سے نسل نو کو بچا کر احکام الہٰی اور ارشاد نبویﷺ پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور ہزاروں انسانوں کی دنیا و آخرت کو سنوارنے کی بے مثال روایت قائم کرکے اپنے آپ کو ہمیشہ کیلئے تاریخ میں امر کردیا ہے، نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات لیپا کی خوداری سے آگے بڑھتے ہوئے اپنا اور اپنے علاقے کی عزت کو چار چاندلگا کر اپنی زندگیاں انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کریں، اپنے والدین کا سہارا بنیں، کامیابیوں کے بعد حسد کے بجائے رشک کا فلسفہ سب کے لئے زاد راہ ہے، عفو در گزر، حفظ مراتب، ادب احترام اور نیکی، بھلائی، معاشرتی فلاح بہبود کے اجتماعی کاموں میں پہل کرنے کو اپنی ترجیحات کا حصہ بنانے سے عزت وقار کے خزانے جمع کرنے میں کوئی رکاؤٹ نہیں ہوتی، شوکت جاوید میر نے کہا کہ لیپا کی سر زمین نے ہر دور میں قابل اساتذہ کرام پیدا کئے جنہوں نے نامساعد حالات میں اپنی پیش وارانہ ذمہ داریوں کو فرض مقدس سمجھ کر نبھاتے ہوئے اندھیروں کو اجالوں میں تبدیل کیا جو اساتذہ کرام دارالفانی سے دارلبقاء میں جا چکے ہیں انکے اللہ درجات بلند کرے اور جو بقید حیات ہیں انکو صحت سلامتی عطا ء فرماتے ہوئے راہنمائی کا تسلسل جاری رکھنے کی توفیق دے، انھوں نے کہا کہ میں ان والدین کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی اولاد کی تربیت کرنے کے لئے مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی ساری خواہشات کو قربان کیااور آج معاشرے میں جو عزت و قار انکو نصیب ہوا وہ اللہ سب کو نصیب کرے، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمد سبحانی نے کہا علم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، ہمیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی علوم پر بھرپور توجہ دینی چاہیے یہی ہماری اسلامی تعلیمات ہیں اور یہی کامیابی کاراز ہے، ریڈی فاؤنڈیشن نے دن رات محنت کرکے جس طرح نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں نکھار پیدا کیا وہ باقی تعلیمی اداروں کے لئے بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل منیجر حمید اللہ خان نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن نے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کا زیورہر دہلیز تک پہنچانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور آج پورے آزاد کشمیر میں محنت، لگن، فرض شناسی سے جو مقام حاصل ہوا وہ اللہ کا خصوصی کرم اور اساتذہ کرام کی خصوصی محنت، والدین کا تعاون اور طلبہ کی دل جمعی اور لگن کا نتیجہ ہے،صدر معلم عبدالرشید مغل نے کہا کہ لیپا جیسے پسماندہ علاقے میں ریڈ فاؤنڈیشن نے علمی جہاد کرکے جو کامیابیاں سمیٹیں وہ سب لئے ایک مثال اور آگے بڑھنے کی جستجو کا بہترین نمونہ ہے، ساجد حسین اعوان ڈپٹی منیجر …

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں