پاک افغان سرحد کے قریب ضلع کرم میں جنگلات کے تنازعہ پر گیدو اور پیواڑ قبائیل کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں چارافراد جان بحق سات زخمی ہوگئے 237

پاک افغان سرحد کے قریب ضلع کرم میں جنگلات کے تنازعہ پر گیدو اور پیواڑ قبائیل کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں چارافراد جان بحق سات زخمی ہوگئے

رپورٹ نمائندہ خصوصی(عدنان تابش ،ضلع کرم پاک افعان سرحد، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

فریقین کے درمیان فائر بندی کی کوشش میں جرگہ ممبر بھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں پاک افعان سرحد کے قریب پیواڑ اور گیدو قبائیل کے مابین جنگلات سے لکڑی کاٹنے کے تنازعہ پر مسلح تصادم ہفتے کے صبح شروع ہوگئی جو تاحال جاری ہے اب تک چار افراد سید علی طوری محمد حسن طوری ،سید نظیر منگل اور سخی منگل جان بحق ہوگئے اور سات افراد زخمی ہوگئے جن میں ولائیت طوری ضامین علی طوری ،محمد عالم جان طوری صوبیدار ناصر طوری ،محمد یونس منگل ،رحیم شاہ منگل ، اور نجیب منگل شامل ہیں پولیس کے ساتھ فائر بندی کی کوشش کرنے والے رکن انجمن حسینیہ اور جرگہ ممبر صوبیدار ناصر حسین اس وقت فائیرنگ سے زخمی ہوگئے جب وہ پولیس اور دیگر جرگہ ممبران کے ہمراہ فائیر بندی کی کوشش کر رہے تھے جبکہ دیگر جرگہ ممبران و سرکاری اہلکار بال بال بچ گئے ،ضلع کرم کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال نے بتایا کہ فریقین کے مابین فائرنگ جنگل سے لکڑیاں کاٹنے پر ہوئی پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور فریقین کے مابین فائر بندی کی کوشیش جاری ہیں اور فریقین سے مورچے خالی کرنے کی کوشیش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں