سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اشرف غنی کو مکار، قاتل اور انتہائی چالاک شخص قرار دیا 294

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اشرف غنی کو مکار، قاتل اور انتہائی چالاک شخص قرار دیا

(سٹاف رپورٹ تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ)

‎‏سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اشرف غنی کے بارے میں مزید کہا کہ وہ طالبان سے بات کرنے کی بجائے سارا وقت امریکی سینٹروں کے ساتھ کھانے پینے میں گزارتا تھا اس کا رہن سہن بڑا ہی شاہانہ تھا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹی وی کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں سابق مفرور افغان صدر سے متعلق کہا کہ وہ حد درجہ مکار، چالباز اور قاتل انسان ہے، وہ لوگوں کا قتل کر کے بھاگ گیا۔انہوں نے اس انٹرویو کے دوران طالبان اور افغان حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات سے متعلق بھی بتایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے افغان طالبان کے رہنما ملا عبدالغنی برادر پر واضح کر دیا تھا کہ امریکی فوجیوں کا انخلا اس شرط پر ہو گا کہ ملک میں موجود امریکی اور اس کے اتحادیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر طالبان نے امریکیوں یا اتحادیوں کو نقصان پہنچایا تو امریکا ان کے آبائی علاقوں پر بمباری کرے گا۔

سابق امریکی صدر نے اشرف غنی سے متعلق کہا کہ سچ کہوں تو مجھے اس پر زیادہ اعتبار نہیں تھا وہ بے حد چالاک، مکار اور قاتل انسان تھا۔ میں چاہتا تھا کہ وہ افغان طالبان سے مذاکرات کرے۔ مگر وہ سارا وقت امریکی سینٹروں کے ساتھ کھانے پینے میں گزارتا تھا اس کا رہنا سہنا بڑا ہی شاہانہ تھا۔ ہمارے سینیٹرز اس کی جیب میں تھے یہ ہمارے لیے ایک بڑا مسئلہ تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ذاتی طور پر اسے کبھی پسند نہیں کیا مگر وہ کئی جگہوں پر اپنے لوگوں کا قتل کر کے فرار ہو گیا ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی وضاحت نہیں دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں