پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ملاقات 293

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

کراچی: بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھی، صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا راجہ پرویز اشرف نے پی پی پی قیادت کو پنجاب سے پارٹی میں شمولیت کے خواہاں افراد کے معاملے سے آگاہ کیا صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان پنجاب میں پی پی پی کی تنظیمی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی ہے، اگلا انتخاب جیالے جیتیں گے، ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنما ہمارے رابطے میں ہیں، عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے، پی پی پی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں اپوزیشن کی مضبوط اور ایک توانا آواز ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کے کونے کونے میں جاکر عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت کو آئینہ دکھایا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں