(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )
بھارت میں کشمیریوں کا استحصال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے ، اقوام متحدہ اپنے چاٹر پر عمل کراتے ہوئے کشمیریوں کے انسانی حقوق بحال کرائے ، مودی کا 5 اگست کا جارحانہ اقدام جمہوری آزادی پر شب خون ہے ،رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے انہیں یہ حق دینا پڑے گا ، پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر ،وزیراعظم اور وزیر خارجہ آرام سے نہ بیٹھے ہوتے ،پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو ارکین پارلیمنٹ دنیا بھربھارت کے خلاف رائے عام پیدا کرتے ، عمران خان بے شک ہم سے انتقام کا شوق پورا کرے مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دے ، دو سال سے مقبوضہ کشمیر عملی طور پر جیل بنا ہوا ہے ،ہمیں کشمریوں کو رائے شماری کا جمہوری حق دلانے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کرنی ہوگی