سابق صدر آصف علی زرداری کی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج پر جیالوں کو شاباش 197

سابق صدر آصف علی زرداری کی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج پر جیالوں کو شاباش

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پیپلزپارٹی جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کر سکتی ہے تو مہنگائی پر بھی قابو پا سکتی ہے ، ہمارے دور میں دو خطرناک سیلاب آئے مگر نہ انسانی خوراک میں کمی ہوئی نہ مہنگائی ہوئی ،ہم غریبوں کے ہیں اور غریب ہمارے ہیں اس لیئے غریبوں کی مشکلات ختم کرتے ہیں،اب ملک کا ہر شہری مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار ہے ، ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے ہماری ترجیح عوام کی خدمت ہوتی ہے ، ہم پھر آئیں گے ، برطرف ملازمین کو بحال کریں گے اور روزگار کے وسائل پیدا کریں گے ،بلاول بھٹو زرداری میدان میں آ چکے ہیں فتح عوام کی ہوگی، پیپلزپارٹی مہنگائی بھی ختم کرے گی اور عوام میں خوشحالی بھی لائے گی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں