سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اہم اعلان کر دیا گیا 288

سعودی عرب میں مقیم غیرملکی نے اپنے گمشدہ اقامے کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے دریافت کیا کہ میرا اقامہ کارڈ گم ہوگیا ہے دوسرا کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے، کیا اس کے لیے جرمانہ ادا کرنا ہوگا.
جوازات نے وضاحت کی کہ اقامہ کارڈ گم ہونے پر دوسرا کارڈ حاصل کرنے کے لیے جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے جس کی رقم ایک ہزار ریال ہے، پہلے اقامے کی گمشدگی کی اطلاع متعلقہ ادارے کو دیں.
جوازات کے دفتر کے علاوہ جہاں کارڈ گم ہوا ہوا وہاں علاقے کے پولیس اسٹیشن میں بھی اقامہ گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جاسکتی ہے، جرمانے کی ادائیگی اورجوازات کو مطلع کرنے کے بعد اقامہ ہولڈر کے اسپانسر کی جانب سے جوازات کو درخواست دینا ہوتی ہے۔جوازات کو دی جانے والی درخواست کے ساتھ جس شخص کا اقامہ گم ہوا ہے ان کے پاسپورٹ اور گمشدہ اقامہ کی کاپی ( اگردستیاب ہو) بھی لگانا ہوتی ہے۔سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ادارے میں اقامہ گم ہونے پردوسرا کارڈ حاصل کرنے کے لیے مقررہ فارم موجود ہوتا ہے جسے بھرکر مذکورہ درخواست اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں