Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi called on Pakistan's High Commissioner to Sri Lanka Major General (retd) Omar Farooq Burki at the Foreign Ministry on Wednesday. 178

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سےسری لنکا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیر خارجہ نے بطور ہائی کمشنر سری لنکا نامزدگی پر میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو طرفہ گہرے برادرانہ مراسم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لا کر، پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارتی روابط کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔سری لنکا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں