وزیر خارجہ شاہ محمود قرشی کی ملتان میں سالانہ حسینہ کانفرنس میں شرکت اور خطاب۔ 280

وزیر خارجہ شاہ محمود قرشی کی ملتان میں سالانہ حسینہ کانفرنس میں شرکت اور خطاب

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

رضا ہال ملتان میں انجمن ثقافت پاکستان کے زیر اہتمام، سگنیفائی کے اشتراک سے 43 ویں سالانہ حسینہ کانفرنس کی مخدوم شاہ محمود قریشی نے صدارت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حسینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی نشست کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ مختلف خیالات کو ملا کر قومی یکجہتی کا پیغام اجاگر کیا جائے۔ قومی یکجہتی کے پیغام کو پزیرائی سول سوسائٹی کے تعاون سے ملتی ہے۔ یکجہتی، برداشت اور یگانگت کا پیغام آگے پہنچانا بیت ضروری ہے۔ ہم اور ہمارا خطہ ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسا مواد چلایا جاتا ہے جس سے لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔ میں حسینہ کانفرنس کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتا ہوں۔ ایسی کانفرنس کی جنتی ضرورت کل تھی آج اس سے زیادہ ہے۔ سوچنے کی بات ہے یہ ایسا کون، کیوں اور چنے ہوئے دنوں میں کیوں کرتا ہے۔ ففتھ جنریشن وار کے ذریعے تشدد کے بجائے تفریق پیدا کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈس انفارمیشن کے حوالے سے پاکستان نے ویب سائٹس کو بے نقاب کیا۔ ڈس انفارمیشن کی پشت پناہی پاکستان کی مخالف قوتیں کر رہی ہیں۔ ففتھ جنریشن وار فیئر کو شکست دینے کا طریقہ ایسی کانفرنسز ہیں۔ فیک نیوز ففتھ جنریشن وار فیئر کا حصہ ہے۔ کسی بھی منفی خبر کی تحقیق کرنی چاہیے۔ تحقیق کے بعد ہی فیک نیوز کا تدارک کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں