وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تہران میں پاکستان ایمبیسی سکول کا دورہ۔ 203

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تہران میں پاکستان ایمبیسی سکول کا دورہ۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ایمبیسی سکول پہنچنے پر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور سکول کے بورڈ آف گورنرز نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا سکول کے بچوں نے وزیر خارجہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور خوش آمدید کہا۔ ایمبیسڈر رحیم حیات قریشی نے وزیر خارجہ کو سکول کے تاریخی پس منظر، انتظام و انصرام اور تعلیمی معیار کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے سکول کے مختلف سیکشنز میں جا کر زیر تعلیم بچوں سے گفتگو کی۔ وزیر خارجہ نے سکول کے معیار تعلیم کو سراہتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایمبیسی سکول میں موجود “وزٹرز بک” میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ واضح رہے کہ پاکستان ایمبیسی سکول اپنے اعلیٰ تعلیمی معیار کی وجہ سے تہران کی ڈپلومیٹک کمیونٹی میں بہت معروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں