وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کفوڈ کا ٹیلی فون ۔ 267

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کفوڈ کا ٹیلی فون

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ ء خیال ہوا پاکستان ،ڈنمارک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے مابین، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ڈنمارک کے وزیر خارجہ کو افغانستان سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے، عالمی تنظیموں، میڈیا اور دیگر افرادکے محفوظ انخلاکے لئے فراہم کئ گئ پاکستانی معاونت سے آگاہ کیا ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ نے کابل سے ڈنمارک کے شہریوں کو نکالنے میں بھرپور معاونت کی فراہمی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا وزیر خارجہ نے ڈنمارک کی حکومت پر زور دیا کہ پاکستان میں سیکورٹی اور وبائی صورتحال میں بہتری کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے لیے سفری ہدایت نامے پر نظر ثانی کرے۔
جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے سے پاکستان کو ڈنمارک کی جانب سے ملنے والی مسلسل حمایت پر، ڈنمارک کے وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا ڈنمارک کے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا اور جلد دورہ ء پاکستان کرنے کا عندیہ دیا ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ نے بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ ء ڈنمارک کی دعوت دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں