اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سلووینیا کے وزیر خارجہ اینزے لوگار کے ساتھ ملاقات 253

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سلووینیا کے وزیر خارجہ اینزے لوگار کے ساتھ ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سلووینیا، یورپی یونین کا اہم ملک ہے۔ پاکستان، سلووینیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
یورپی یونین کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر سلووینیا کے وزیر خارجہ کو مبارکباد د۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں بننے والی نئی ​​حکومت اجتماعیت کی حامل ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان،مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ افغانستان میں قیام امن کا فائدہ پورے خطے کو یکساں طور پر ہو گا۔ حالات بگاڑ کا شکار ہوئے تو سب متاثر ہوں گے۔ پاکستان، افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا حامی ہے۔ افغانستان میں ممکنہ انسانی و اقتصادی بحران کے پیش نظر، عالمی برادری کو، افغانوں کی معاونت کیلئے موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ اپنے ہم منصب کو، دیگر یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونیوالے روابط سے آگاہ کیا۔ انہوں نے افغانستان کے قریبی پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ اور ایس سی او سمٹ کے موقع پر ایس سی او اور سی ایس ٹی او کے وفود کے سربراہوں کے ساتھ ہونیوالی گفتگو سے سلووینیا کے وزیر خارجہ کو مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 37 ممالک کے باشندوں اور بین الاقوامی اداروں سے تعلق رکھنے والے 14 ہزار سے زائد افراد کو کابل سے محفوظ انخلاء میں بھرپور مدد فراہم کی۔
وزیر خارجہ لوگر نے بین الاقوامی انخلاء کی کوششوں کو آسان بنانے میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی. پاکستان اور سلووینیا کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے باہمی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔سلووینیا کے وزیر خارجہ کو دورہء پاکستان کی دعوت دی۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی مسائل پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں