وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر ناروے کی وزیرخارجہ محترمہ اینا ایریکسن سوریڈا سے ملاقات 259

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر ناروے کی وزیرخارجہ محترمہ اینا ایریکسن سوریڈا سے ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ناروے کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں۔ ناروے میں قیام پذیر پچاس ہزار پاکستانیوں کا، دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ہے۔ پاکستان اور ناروے کے درمیان، تجارت، سرمایہ کاری اور تعمیر و ترقی کے شعبوں میں تعاون مثالی نوعیت کا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی، توانائی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ حکومت پاکستان، بیرونی سرمایہ کاروں کو پر کشش مراعات دے رہی ہے۔ ناروے کی بڑی کمپنیاں، ہماری کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما کر سکتی ہیں،دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ناروے کے درمیان اگلے سیاسی مشاورتی اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا۔ ناروے کی پارلیمنٹ میں پاک-ناروے فرینڈشپ گروپ کا قیام، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے سود مند ثابت ہو سکتا ہے، نارویجین ہم منصب کو افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور قیام امن کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ ء نظر سے آگاہ کیا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ناروے کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ممبر بنائے جانے پر، نارویجین ہم منصب کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں