وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر آئرلیند کے وزیر خارجہ و دفاع سائمن کوونے (Simon Coveney) کے ساتھ ملاقات۔ 323

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر آئرلیند کے وزیر خارجہ و دفاع سائمن کوونے (Simon Coveney) کے ساتھ ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ ء خیال کرتے ہوئے، افغانوں کو ممکنہ انسانی بحران کے خطرے سے بچانے کیلئے، عالمی برادری کی جانب سے انسانی معاونت کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئرلیند، یورپی یونین کا اہم ملک ہے۔ پاکستان، آئرلیند کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ آئرلیند میں کثیر تعداد میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام میں ایک پُل کا کام کرتی ہے۔ موثر انداز میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی پر آئرلیند حکومت کی حکمت عملی اور کاوشوں کو سراہا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آئرلیند کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورتی میکنزم کو فعال بنانے اور اعلیٰ سطحی روابط کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان اور آئرلیند کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات، صحت، قابلِ تجدید توانائی ،زراعت، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر آئرلیند کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ نے پاکستان میں وبائی اور سیکورٹی صورتحال میں بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے، ٹریول ایڈوایزری پر نظرثانی کے اقدام کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں