وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں جاری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شیلنبرگ کے ساتھ ملاقات۔ (سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) 224

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں جاری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شیلنبرگ کے ساتھ ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہء خیال۔
ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، آسٹریا کو یورپی یونین کا ایک اہم ملک گردانتے ہوئے آسٹریا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کع خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان، تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات، صحت، قابلِ تجدید توانائی ،آبی وسائل، زراعت، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ہم، پاکستان اور آسٹریا کے مابین اگلے دو طرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس کے جلد انعقاد کے متمنی ہیں۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر صورت حال اور کاروباری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے آسٹرین کاروباری حضرات /کمپنیاں، ہماری حکومت کی “کاروبار دوست پالیسیوں” سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں۔ وزیر خارجہ نے آسٹرین ہم منصب کو دورہء پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں