اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی، بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (ICRC) کے صدر پیٹر مورر (Peter Maurer) کے ساتھ ملاقات۔ 253

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی، بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (ICRC) کے صدر پیٹر مورر (Peter Maurer) کے ساتھ ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ملاقات میں افغانستان میں پنپتے انسانی بحران اور عالمی سطح پر معاونت کی فراہمی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنتا تھا کہ پاکستان، سال ہا سال سے افغانستان میں جاری بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کی خدمات کا معترف ہے۔ افغانستان میں پنپتے ہوئے انسانی و معاشی بحران، عالمی برادری کی فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ افغانستان کی مالی و انسانی امداد ، نہ صرف انہیں بحران سے نکلنے میں معاونت فراہم کرے گی بلکہ افغانوں میں اعتماد سازی کیلئے احسن اقدام ہو سکتی ہے۔ افغانستان میں بڑھتی ہوئی بھوک، افلاس اور افراط زر کے پیش نظر، افغانستان کے منجمد اثاثوں کا کھولنا، انکی بروقت امداد کے مترادف ہوگا۔ پاکستان، افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی ترسیل ہوائی اور زمینی راستوں کے ذریعے جاری رکھے ہوئے ہے۔
وزیر خارجہ نے بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے صدر کو افغانستان میں انسانی بنیادوں پر معاونت کی فراہمی کیلئے پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں