وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین کے سے ٹیلیفونک رابطہ پر افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال 349

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین کے سے ٹیلیفونک رابطہ پر افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ افغان رہنما اپنے باہمی اختلافات کے خاتمہ اور جامع سیاسی تصفیہ کیلئے جاری مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں گے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کابل میں جاری مذاکرات کی کامیابی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کیلئے بہتری کا باعث ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان شہریوں کی سکیورٹی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی بحالی اور تعمیر نو، کیلئے افغانوں کو معاشی معاونت کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے افغانوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم کابل میں ایک ایسی وسیع البنیاد حکومت کے خواہاں ہیں ۔
وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو افغانستان کے اندر اور باہر بعض امن مخالف قوتوں (سپائیلرز) کی موجودگی کے خطرے سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کابل میں واپسی کے منتظر مختلف ممالک کے سفارتی عملے، بین الاقوامی اداروں کے ورکرز اور میڈیا نمائندگان کے انخلا کے لئے پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معاونت سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کابل میں جاری مذاکرات کی کامیابی سے افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثمین نے وزیر خارجہ کو آج22 اگست کو جدہ میں افغانستان کے حوالے سے منعقد ہونےوالے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے حوالہ سے آگاہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں