وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، وزارتِ خارجہ میں، اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد 282

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، وزارتِ خارجہ میں، اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکرٹری ،رضا بشیر تارڑ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران کی اجلاس میں شرکت ،اجلاس میں ترکمانستان، آزربائیجان، کرغزستان ،تاجکستان ،
ازبکستان ،سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال،مالدیپ ،برونائی میں تعینات پاکستانی سفراء کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت،
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ہم اپنی توجہ جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر مرکوز کیے ہوئے ہیں ، مجھے توقع ہے کہ آپ دیے گئے اھداف کے حصول کیلئے “اقتصادی سفارت کاری” کو موثر انداز میں بروئے کار لائیں گے، میں نے ابھی چند وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کیا، میری وسط ایشیائی ممالک کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بہت سود مند رہیں، افغانستان میں قیام امن سے، وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ، ہمارے تجارتی و اقتصادی روابط میں بہت بہتری آنے کی توقع ہے، ہماری حکومت، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پر عزم ہے، ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے، ایف ایم پورٹل کو مکمل طور پر فعال بنانے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ ان شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے، اجلاس میں شریک سفراء نے اقتصادی سفارت کاری کے تحت وزارتِ خارجہ کی جانب سے دیے گئے اھداف کی تکمیل کیلئے، بروئے کار لائ گئی کاوشوں سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا
ان اھداف میں، تجارت، سیاحت، سرمایہ کاری کا فروغ اور پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے نئ مارکیٹس تک رسائی، شامل ہیں
وزیر خارجہ نے اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے، بروئے کار لائ گئ سفراء کی کاوشوں کو سراہا واضح رہے کہ وزارتِ خارجہ، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں، وزیرخارجہ کی قیادت میں ، اقتصادی سفارت کاری کے طے کردہ اھداف کے حصول کیلئے کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں