وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے چار ملکی (تاجکستان ،ازبکستان ، ترکمانستان اور ایران) دورہ پر رپورٹ۔ 266

وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کا انعقاد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران کی شرکت اجلاس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک عرصے سے عالمی برادری کی توجہ نفرت انگیز بیانیے، کے بڑھتے ہوئے رجحان کی جانب مبذول کرواتے آ رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی نفرت انگیز بیانیے کی روک تھام، خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم نے عالمی سطح پر آواز اٹھائی۔ جرنلسٹس کو تحفظ کی فراہمی، ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہماری حکومت، گذشتہ تین سالوں میں، انسانی حقوق کی فراہمی اور تحفظ کیلئے نمایاں اصلاحات سامنے لائی۔ یک ایسی اسٹریٹیجک کمیونیکیشن بروئے کار لا رہے ہیں جس کے ذریعے انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کیے گئے موثر اقدامات کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں