وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، اپنے چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں، تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے پہنچ گئے۔ 319

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، اپنے چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں، تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے پہنچ گئے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دوشنبہ ہوائی اڈے پر، تاجکستان کے نائب وزیر خارجہ، فرھاد سلیم، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر اور پاکستانی سفارت خانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ کل تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے میں تاجک ہم منصب سراج الدین مہرالدین کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ، صدارتی محل جائیں گے اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ ء خیال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
وزیر خارجہ کے اس چار ملکی دورے کا مقصد ، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں، علاقائی سطح پر درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور متفقہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے خطے کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشاورت کرنا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، یہ دورہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کر رہے ہیں۔
#Pakistan 🇵🇰 #Tajikistan 🇹🇯 #AfghanPeaceProcess

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں