Foreign Minister Makhdoom Shah Mehmood Qureshi presided over a meeting at the Foreign Ministry, which focused on maximizing coordination on public diplomacy initiatives. 193

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس میں پبلک ڈپلومیسی انیشیئٹوز کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پر توجہ دی گئی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان کے حقیقی چہرے کو پیش کرنے کے لیے بین الوزارتی کوششوں کو مربوط کرنے پر خصوصی غور کیا گیا۔
اجلاس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار، ڈی جی ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ محترمہ امبرین جان اور جنرل منیجر ڈیجیٹل میڈیا ونگ عمران غزالی موجود تھے۔
وزیرِ خارجہ کے مشیر برائے پبلک ڈپلومیسی عمران اختر، اسپیشل سیکریٹری رضا بشیر تارڑ، ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ چوہدری، ڈی جی اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈویژن محترمہ صائمہ سید اور ایف ایم پبلک ڈپلومیسی کنسلٹیٹو گروپ کی رکن سلینہ رشید خان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں