Foreign Minister Makhdoom Shah Mehmood Qureshi called on Pakistan's Ambassador to Cambodia Zaheeruddin Babar Tahim at the Foreign Ministry on Wednesday. 201

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے کمبوڈیا کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ظہیرالدین بابر تھہیم نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔

اسلام آباد(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کیلئے سفیر نامزدگی پر ظہیرالدین بابر تھہیم کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی بطور سفیر نامزدگی سے پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دو طرفہ مراسم مزید مستحکم ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو دونوں ممالک کے درمیان مذہبی سیاحت اور اقتصادی روابط بڑھانے کی ہدایت کی۔کمبوڈیا کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ظہیرالدین بابر تھہیم نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں