سفارتخانہ پاکستان الریاض میں 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب 117

سفارتخانہ پاکستان الریاض میں 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

الریاض رپورٹ عالم خان مہمند (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سفارتخانہ پاکستان الریاض میں 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی اور سبز ہلالی پرچم کو فضا میں بلند کیا جبکہ تینوں مسلح افواج نے سلامی پیش کی
سفارتخانہ پاکستان الریاض میں پرچم کشائی کی تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی سفارتخانہ کے چانسری ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے اس کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہم سب کی زمہ داری ہے ہمیں ملکر اس کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن رہے ہم اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران نے صدر پاکستان، وزیراعظم؛ اور وزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھکر سنائے تقریب کے آخر میں سفیر پاکستان نے چودہ اگست یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں