Flag hoisting ceremony at District Jail Sialkot on August 14 249

14 اگست کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں پرچم کشائی کی تقریب

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)

14 اگست کے موقع پرڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی اورڈی سی سیالکوٹ طاہر فاروق نےصوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ کیا ۔جہاں قومی پرچم بلندکیا گیا اور سلامی دی گئی۔پرچم کشائی کی تقریب کےبعد کچن اسیران اورمختلف بیرکوں کا معائنہ کیاگیا۔اس دوران قیدیوں کے کھانے کے معیار کو چیک کیا گیا اور خواتین قیدیوں سے بیرکوں کی صفائی ستھرائی اور صحت کے مسائل کے بارے میں پوچھا گیا ،اس کے بعد قیدیوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔آخر میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگا کر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اشیاق گل سمیت دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں