As a result of the fire, 40 huts were burnt to ashes 259

آگ لگنے سے جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین ہٹی کےقریب جھگیوں میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ پرقابوپالیاگیا ہے.
تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں لگنی والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے لیے کارروائیوں میں حصہ لیا.
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کوبجھا دیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کے باعث 40 سےزائدجھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.
فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی کچی آبادی میں جھگیوں میں آگ لگی تھی جس سے تقریباً 200 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں تھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں